الوقت - امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، ایران کو پیشرفتہ دفاعی نظام دیئے جانے کا مخالف ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے روس کی جانب سے ایران کو ایس -300 میزائل سسٹم دیئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک ایران کو ایس-300 میزائل سسٹم دیئے جانے کا مخالف ہے ۔ مارک ٹونر ایران کو ملنے والے ایس -300 میزائل سسٹم پر نامہ نگاروں کے سامنے رد عمل ظاہر کر رہے تھے۔ واشنگٹن میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں ایک خبرنگار نے سوال کیا کہ کیا ایران اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہو رہا ہے؟ انھوں نے کہا کہ ہم ایران سے صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ امریکی شہریوں کی سوئزرلینڈ کے سفارتخانے تک جو ایران میں ہمارے مفاد کا محافظ ہے، رسائی ممکن بنائے اور ہمارے شہریوں کو آزاد کرے۔
نامہ نگار نے پوچھا کہ جے سی پی او اے کے علاوہ بھی آپ دیگر مسائل میں ایران سے رابطے میں ہیں؟
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسکراتے ہوئے کچھ دیر کی خاموشی کے بعد کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ہم کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ آخری معاملہ جس کے بارے میں مجھے اطلاع ہے وہ سات امریکی شہریوں کی آزادی کا مسئلہ تھا۔