الوقت - یمن کے مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے اور سعودی اتحاد کے بھی کئی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے جمعے کو صوبہ مارب کے صرواح علاقے میں سعودی فوجیوں کے ایک وسیع حملے کو ناکام بنایا جس کے دوران سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی مارے گئے ہیں۔
یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعرات کی آدھی رات کو حملہ شروع کیا تھا جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جو صبح تک جاری رہی۔ اس جھڑپ کے دوران سعودی اتحاد کے بہت سے فوجیوں کو یمنی فوج نے گرفتار بھی کیا ہے۔
در ایں اثنا جنوبی یمن کے صوبہ تعز میں سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں چھ عام شہری ہلاک ہو گئے۔