:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
خبر

امریکا: وسکانسن میں برنی سینڈرز اور ٹیڈ کروز کامیاب، دلچسپ مقابلے کی جانب امریکی انتخابات

Thursday 7 April 2016
امریکا: وسکانسن میں برنی سینڈرز اور ٹیڈ کروز کامیاب، دلچسپ مقابلے کی جانب امریکی انتخابات

الوقت - منگل کو ہونے والے پرائمری انتخابات میں امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈیموکریٹک سیاستداں برنی سینڈرز اور ریپبلکن سیاستداں ٹیڈکروز نے کامیابی حاصل کی۔

 

ریاست وسکانسن میں ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی ناکامی کو ان کے لئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈیموکریٹک کے پرائمری انتخابات میں سر فہرست امیدوار ہلیری کلنٹن کی شکست کو دلچسپ اور ڈرامائی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق وسکانسن کے پرائمری انتخابات میں برنی سینڈرز نے ہلیری کلنٹن جبکہ ٹیڈکروز نے ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کر دی ہے۔

 

 ماہرین کے مطابق وسکانسن میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی لیکن برنی سینڈرز نے باآسانی کامیابی حاصل کی۔ کروز کی فتح ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے مقابلے کے رجحان کو تبدیل کر چکے ہیں کہ صدر بننے کے بعد وہ امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک کروڑ دس لاکھ تارکین وطن کو ملک سے نکال دیں گے، مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کردیں گے اور میکسیکو سے متصل امریکی سرحد پر دیوار کھڑی کریں گے۔ گزشتہ دنوں انھوں نے اسقاط حمل کرانے والی خواتین کے خلاف بھی بیان دیا تھا جس پر چوطرفہ تنقید کے بعد پہلی مرتبہ ٹرمپ نے دفاعی پوزیشن اختیار کی تھی۔

دوسری طرف ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹک پارکی کی جانب سے صدارتی امیداور بننے کی منزل کے انتہائی قریب پہنچ گئی تھیں لیکن برنی سینڈرز نے گزشتہ 7 میں سے 6 ریاستوں میں کامیابی حاصل کرکے ہلیری کلنٹن کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ اس سے پہلے ہلیری کلنٹن بارہا کہہ چکی ہیں کہ وہ 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو جائیں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق وسکانسن نے نتائج کے بعد ٹرمپ کے مجموعی ووٹوں کی تعداد 740 ہوگئی ہے جبکہ کروز کو اب تک 514 ووٹ ملے ہیں۔ واضح رہے کہ ریپبلکن کا صدارتی امیدوار بننے کے لئے ایک ہزار 237 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

 دوسری جانب ہلیری کلنٹن کو اب تک ایک ہزار 748 جبکہ برنی سینڈرز کو ایک ہزار 58 ووٹ ملے ہیں۔ ڈیموکریٹک کا صدارتی امیدوار بننے کے لئے 2 ہزار 383 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔

ٹیگ :

امریکا انتخابات

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

دمشق میں جواد ظریف اور بشار اسد کی ملاقات

دمشق میں جواد ظریف اور بشار اسد کی ملاقات