الوقت- یورپی یونین کے شہری سالانہ 24 ارب یورو کی منشیات استعمال کرتے ہیں۔
اس رپورٹ میں جسے یورپ پولیس (یوروپل) کے سربراہ اور یورپی یونین میں منشیات پر نظر رکھنے والے ادارے نے شائع کی ہے، آیا ہے کہ خفیہ نیٹ ورک اور آنلائن خدمات جیسی نئی ٹکنالوجی کے سامنے آنے سے منشیات کے سپلائر اور استعمال کرنے والوں کے لئے نیا بازار مہیا ہو گیا ہے۔ یورو پل کے سربراہ راب وینرائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا میں منشیات کی پیداوار اور اس کی اسمگلنگ کے لحاظ سے یورپ کے بازار سب سے اہم اور بڑے ہیں۔
اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ نئی ٹکنالوجی کے سامنے آنے سے منظم جرائم پیشہ افراد نے یورپ میں منشیات کی اسمگلنگ کے لئے نئے راستے تلاش کر لئے ہیں۔ مثال کے طور پر وسیع پیمانے پر ہروئین جنوبی قفقاز سے سمندر سے راستے یورپ بھیجی جاتی ہے۔ راب وینرائٹ کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے یورپی یونین کے ارکان ممالک کے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے کیونکہ منشیات کے اسمگلنروں کا نیٹ ورک، پیشہ ور مجرم ہوتے ہیں اور دوسرے جرائم میں مرتکب ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان جرائم کو کم کرنے اور ان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے پورے یورپ میں قوانین کے نفاذ میں ہماہنگی ضروری ہے۔