الوقت - جنوبی افریقہ کی حکمران جماعت افریقی نیشنل کانگریس نے صدر جیکب زوما کے خلاف مواخذے کی تجویز پر ووٹنگ سے پہلے ان کی حمایت کی تصدیق کردی ہے۔
زوما کے خلاف مواخذے کی تجویز ملک کے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد لائی گئی ہے کہ وہ آئین کی عزت اور اس کا وقار قائم رکھنے میں ناکام رہےہیں ۔
صدر زوما نے اپنی پرائیویٹ رہائش گاہ پر سرکاری فنڈ سے خرچ کی گئی رقم کو واپس نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کے بعد ہی افریقی نیشنل كانگریس نے ان کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افریقی نیشنل کانگریس کے جنرل سکریٹری گویدے منتاشے نے کہا کہ زوما نے افسوس کا اظہار کر اپنی عاجزی کا ثبوت دیا ہے۔ مواخذے کی تجویز اپوزیشن کے ڈیموکریٹک الائنس کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ اس تجویز پر آج بحث کرے گی لیکن اس کی منظوری کے امکان نہیں ہیں ۔