الوقت - پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے 60 سے زائد افراد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خیبر پختون خواہ کے کچھ علاقوں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر ور گلگت بلتستان میں مسلسل بارش ہو رہی ہیں۔ بارش کے موسم سے پہلے ہی اس بارش نے پاکستان کے دہی علاقوں میں بہت تباہی پھیلائی ہے اور لوگوں سے اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانے کو کہا گیا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمیوں کو استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شمالی سوات کے رہنے والے حبیب خاں نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت سے کوئی بھی ہماری مدد کے لئے نہیں آ رہا ہے۔
وہیں حکام کا کہنا ہے کہ خیموں اور دیگر امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھیجا جا رہی ہے۔
جہاں ایک جانب مختلف علاقوں میں اچانک سیلاب آنے سے بہت سے گھر بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہیں دوسری طرف بارش سے فصل کو بھی بہت نقصان ہوا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔