الوقت - امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کو مستقبل میں میزائل تجربہ کرنے سے روکیں گے۔
گزشتہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا نے مغربی ممالک کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہائیڈروجن بم اور پھر طویل فاصلے تک مار گرنے والے میزائل کے تجربات کئے۔
اوباما اور چینی صدر شی جن پنگ واشنگٹن میں نيوكليير سمٹ میں ملے۔ اوباما کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک جزیرہ نما کوریا کے خطے کو ایٹمي ہتھیاروں سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں سربراہان نے مختلف موضوعات پر کھل کر تبادلے خیال کیا اور ان کی یہ نشست بہت مثبت اور سود مند رہی۔