الوقت - ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا بیلجیم کا دورہ ختم ہو گیا اور وہ چوتھی جوہری سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے برسلز سے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔ نریندر مودی اور بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مچل کی موجودگی میں مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں دونوں ممالک نے کچھ گروہوں اور ممالک کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو وسیع کرنے کے لئے مذہب سے سوء استفادہ کرنے کو روکنے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا اور زور دیا کہ تمام ملک اپنی سرزمین سے پیدا ہونے والے دہشت گردی سے مؤثر طریقے سے نمٹنیں۔
دونوں ممالک کے حکام کے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریق نے زور دیا ہے کہ کوئی بھی مسئلہ معصوم افراد کے خلاف خوفناک اور پرتشدد اقدامات کو صحیح قرار نہیں دے سکتا۔ بیان میں دونوں ممالک نے کہا ہے کہ دہشت گرد نیٹ ورک اور ان کے مالی ذرائع میں مانع پیدا کرنے ، دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور ٹریننگ ڈھانچے کو ختم کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب، قومیت، تہذیب یا نسلی گروہ سے وابستہ نہیں کیا جا سکتا اور ایسا ہونا بھی نہیں چاہیے۔
بیلجیم کے وزیر اعظم مشیل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کی دعویداری کی ان کا ملک حمایت کرتا ہے