الوقت - شام محکمہ آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے کنٹرول سے آزاد کرائے گئے تاریخی شہر پالميرا کے باقیات کی تعمیر نو میں کم از کم 5 سال کا وقت لگے گا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق، شام کے محکمہ آثارقدیمہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے تاریخی شہر پالميرا کو جو نقصان پہنچایا ہے اس کو ٹھیک کرنے میں کم از کم 5 سال کا وقت لگے گا۔
اسی درمیان پالميرا کی آزادی کے بعد شام کے فوجی روسی فوجیوں کی مدد سے پالميرا کے قریبی علاقوں میں داعش کی جانب سے بچھائی جانے والی باردي سرنگوں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ شام کے فوجیوں نے حال ہی میں دہشت گرد گروہ داعش کے کنٹرول سے پالميرا کو آزاد کرا لیا ہے۔ پالميرا، شام کا ایک تاریخی شہر ہے جو دارالحکومت دمشق سے 210 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔