الوقت - ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی پاکستانی وزیر اعظم کی دعوت پر جمعے کو پاکستان کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔
صدر جمعے سے پاکستان اور عراق کا دورہ شروع کر رہے ہیں اور پہلے مرحلے میں وہ پاکستان جائیں گے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی تعاون میں توسیع کے لئے تیار ہے اور دونوں ہی فریق اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اپنی تمام توانائیاں استعمال کرتے ہوئے باہمی تعاون میں اضافہ کریں۔
پاکستان کے پارلیمانی ممبر عبدالستار بچانا نے بھی کہا ہے کہ ایران اور پاکستان علاقے کے دو اہم اسلامی ملک ہیں جو مختلف شعبوں میں بھرپور طریقے سے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے دو روزہ دورے میں پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات کے ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔