الوقت - نائجیریا میں شیعہ برادری کی نمائندگی کرنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ وہ دسمبر 2015 میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کرنے والی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو گا۔
اتحاد نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ اسلامک موومنٹ آف نائجیريا نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب انتظامیہ نے اس اتحاد کے وکلاء کی ٹیم کو جیل میں بند شیخ زكزكی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
وکلاء کی ٹیم نے کہا ہے کہ کسی ایسے موکل کی جانب سے عدالت میں پیش ہونا جسے اس نے نہیں دیکھا ہے غیر پیشہ ورانہ قدم ہوگا۔
نائجیريا کی فوج نے دسمبر 2015 میں شہر ذاريا میں ایام عزا محرم کی مجلس کے دوران حملہ کر دیا تھا جس میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور شیعہ رہنما شیخ زكزكی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔