الوقت - روس نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد نہ کرنے والوں کے خلاف وہ طاقت کا استعمال کر سکتا ہے۔
اسپوتنک نیوز کے مطابق، پیر کو جاری بیان میں روسی فوج کے ایک اعلی افسر جنرل سرگئي رودسكي نے کہا کہ اگر جنگ بندی پر نگرانی کی روس کی تجویز کا امریکہ کی جانب سے جواب نہ ملا تو ماسکو جنگ بندی معاہدے میں بیان اقدامات کو 22 مارچ سے یک طرفہ طور پر نافذ کرنا شروع کر دے گا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر مسلح گروپ کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بارے میں ٹھوس ثبوت ملے تو طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
روس اور امریکہ کی رضامندی سے شامی فوج اور مسلح گروہوں کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے اور دونوں فریق اس پر عمل کر رہے ہیں۔
اس جنگ بندی معاہدے میں دہشت گرد گروہ داعش اور نصرہ فرنٹ کو شامل نہیں کیا گیا ہے، بلکہ ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔