الوقت - شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر میں کم فاصلے کے کئی راکٹ یا میزائل فائرکئے ہیں ۔
جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی يونہاپ نے یہ اطلاع دی ہے۔ کچھ ہی دن پہلے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا نے متوسط فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائل کا تجربہ تھا۔ ایک حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے يونہاپ نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر تقریبا 30 منٹ پر راکٹ یا میزائل فائر کئے گئے جو مشرقی سمندر میں جاکر گرا۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے تجربے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے کارکنوں نے کہا ہے کہ ان کا منصوبہ پیونگ یانگ کے خلاف لاکھوں پمفلٹ تقسیم کرنا ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے پہلے ہی کشیدگی میں مبتلا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ کنزرویٹو کارکن شمالی کوریا سے ناراض ہو کر جنوبی کوریا آئے افراد کے ساتھ مل کر کئی برسوں سے بڑے- بڑے ہیلیم کے غباروں کے ذریعے پمفلٹ گرانے کا کام کرتے رہے ہیں۔ اس اقدام پر پیونگ یانگ مسلسل ناراضگی کا اظہار کرتا رہتا ہے۔
شمالی کوریا اس کے جواب میں فوجی حملے کی دھمکی دے چکا ہے۔ اکتوبر 2014 میں، شمالی کوریا کے ہراول محاذ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے کئی غباروں کو مار گرانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد سرحد پر دونوں فریقوں کے درمیان وسیع سطح پر فائرنگ شروع ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ جزیرہ نمائے کوریا میں امریکا اشتعال انگيز اقدامات کرتا رہتا ہے۔