الوقت - امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے فسادات اور مظاہروں سے متعلق بیان کے لئے وائٹ ہاؤس نے ان کي تنقید کی ہے۔
وائٹ ہاؤس نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے منتخب نہ ہونے کی صورت میں امریکہ میں فسادات بھڑک سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تشدد کو صحیح ٹھہرانے کے لئے کوئی سیاسی دلیل نہیں دیا جا سکتا۔
وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے اپنے روزانہ کے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب سے، تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی سیاسی دلیل نہیں ہے جو تشدد کو صحیح قرار دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں ٹرمپ کے لئے محبوب لفظ کا استعمال کروں گا۔ جوش ارنسٹ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے ایسے رپبكلن لیڈر ہیں جو یہ کہیں گے کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔
ارنسٹ نے کہا کہ جیسا کہ صدر اوباما نے متعدد مواقع پر کہا ہے کہ انہیں اس امکان کو لے کر کوئی تشویش لاحق نہیں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب صدر بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک خاتون ٹی وی اینکرر کی مذمت کی ہے۔ ٹرمپ نے اینکر میگن کیلی پر یہ حملہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے سے کیا ہے۔ امریکہ میں نشر ہونے والے فاکس نیوز کی اینکر میگن کیلی کو ٹرمپ نے 'پاگل' قرار دیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ میگن کیلی پر عوام جبرا ہی توجہ دیتے ہیں۔ پاگل کیلی کو ہمیشہ ہی مجھ سے پریشانی و شکایت رہتی ہے تاہم اس کے جواب میں میگل کیلی نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔