الوقت - ترکی میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکہ استنبول میں تقسیم اسکوائر کے قریب ہوا۔
ہفتے کو ہوئے اس دھماکے میں 20 افراد زخمی بھی بتائے جا رہے ہیں۔
یہ دھماکہ ہفتے کو استنبول کی بی – اوغلو اسٹریٹ پر ہوا۔ دھماکے کے فورا بعد جائے وقوعہ پر ایمبولنس اور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ اور اس کے افراف کے علاقوں کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور اور وہاں پر لوگوں کے آنے جانے پر روک لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ جس راستے پر دھماکہ ہوا ہے اس کے قریب تقسیم اسكوائر ہے جہاں پر غیر ملکی سیاحوں کا اجتماع رہتا ہے۔