الوقت - شامی فوج دارالحکومت دمشق کے قریب اسٹراٹیجک علاقوں کو دہشت گردوں سے پوری طرح آزاد کرا لینے میں کامیاب ہوئی ہے۔
شامی فوج نے مشرقی القلمون علاقے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا اور وہاں موجود دہشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
در ایں اثنا شام سے یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے درمیان باہمی جھڑپیں بھی تیز ہو گئی ہے۔ شمال مغربی شہر ادلب کے قریب احرار الشام اور جنداالاقصی نامی دہشت گرد گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں بہت سے دہشت گرد مارے گئے۔
شام میں زمینی سطح پر یہ واقعات ایسے حالات میں ہو رہے ہیں کہ جب جنیوا میں امن مذاکرات چل رہے ہیں۔