الوقت - فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے مشہور رہنماؤں شیخ احمد یاسین، عبد عزیز رنتیسی اور سعید صیام کے قتل میں ملوث موساد کے سابق سربراہ میئر ڈگان کی موت ہو گئی۔
میئر ڈگانن جس وقت اسرائیل کی خفیہ سروس موساد کا سربراہ تھا اس وقت موساد کے ایجینٹوں نے متعدد بار فلسطینی رہنماؤں کو قتل کیا تھا جن میں شیخ احمد یاسین، عبد عزیز رنتيسي اور سعید صیام وغیرہ شامل ہیں۔
اسرائیل کے ٹی وی چینل -1 نے جمعرات کو میئر کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ میئر ڈگان 2002 سے 2011 تک موساد کا سربراہ تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مجاہدین اور مقبوضہ علاقوں اور اس سے باہر مزاحمت کو کچلنے میں میئر ڈگان کا بہت اہم کردار رہا تھا۔ وہ فلسطینیوں کے خلاف بہت سے جرائم میں ملوث رہا۔