:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

یمن، بازار پر سعودی عرب کا حملہ، 148 افراد جاں بحق اور زخمی

Wednesday 16 March 2016
یمن، بازار پر سعودی عرب کا حملہ، 148 افراد جاں بحق اور زخمی

الوقت - سعودی عرب نے یمن میں عام شہریوں پر بڑا حملہ کیا ہے جس میں 148 سے ​​زیادہ عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے جس میں 107 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 41 زخمی ہوئے ہیں۔

 

سعودی جنگی طیاروں نے یہ حملہ صوبہ حجہ کے خمیس نامی بازار پر کیا ہے۔ حملہ اتنا خوفناک تھا کے لاشوں کے ٹکڑے بکھر گئے۔ مرنے والوں میں چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔
 

اس حملے سے چاروں طرف ہنگامہ مچ گیا اور سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔
 

یمن کی تحریک انصار اللہ نے کہا ہے کہ یہ حملہ کرکے سعودی عرب نے فوجی اخلاقی اقدار کو پائمال کر دیا ہے۔ منگل کو اس حملے کے بعد ایک بیان میں تحریک انصار اللہ نے بعض ممالک اور تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب کا ساتھ دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ مکمل یکجہتی کے ساتھ ملک کی حفاظت کی جائے۔

سعودی عرب پر تنقید ہوتی رہی ہے کہ یہ یمن میں اندھا دھند بمباری کر رہا ہے جس میں عام شہری مارے جا رہے ہیں لیکن سعودی عرب کو اس طرح کے حملوں سے روکنے کے لئے کوئی موثر اقدام نہیں کئے گئے ہیں۔

سعودی عرب مارچ 2015 سے یمن پر بمباری کر رہا ہے جس میں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کے صوبہ حجہ کے بازار پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت دسیوں عام شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

 

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری اہداف اور رہائشی علاقوں پر حملوں میں اضافہ اور  امداد رسانی میں بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا، انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے اسی طرح حملے رکوانے اور عام شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بحران یمن میں مؤثر ممالک اور اداروں کی کوششوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگ :

سعودی عرب ایران حملہ مذمت بازار

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے