سلامتی کونسل نے ایران کے میزائیل تجربے پر منعقد اجلاس، ان تجربوں کی مذمت کئے بغیر اختتام پذیر ہو گیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار، حمید بعیدی نژاد نے ایران کے میزائیل تجربے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اسے، ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے صیہونی حکومت کی ایک اور کوشش کی ناکامی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ امید تھی سلامتی کونسل نے امریکہ اور دیگر ارکان کے نظریات جاننے کے بعد ایران کے میزائیل تجربے کے بارے میں کوئی فیصلہ کئے بغیر اجلاس ختم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل نے اس بارے میں ایک پریس نوٹ تک جاری نہیں کیا جو سلامتی کونسل کی جانب سے اپنایا جانا والا سب سے ہلکا رخ سمجھا جاتا ہے۔
سلامتی کونسل اس نتیجے پر پہنچی کہ ایران نے میزائل تجربہ کرکے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اور اسرائیل اور اس سے وابستہ میڈیا کی تبلیغات کے برعکس اجلاس کے کسی رکن حتی امریکہ نے بھی میزائیل تجربے کی وجہ سے ایران کو سزا دینے یا اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔