شیخ الازھر شیخ احمد طیب نے شیعہ اور سنی مسلمانوں کواسلام کا بازو اور ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ہے۔
شیخ الازھر شیخ احمد طیب نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد اور قربت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلمان کو قتل کرنا چاہے شیعہ ہو یا سنی ، حرام ہے۔
انہوں نےتکفیریت کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کعبے کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے والے کسی بھی شخص کی تکفیر جائز نہیں ہے۔
انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے حقیقی راستے پر لوٹ آئیں جو برداشت و رواداری کا مذہب ہے اور انتہاپسندی سے پرہیز کا درس دیتا ہے۔