پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے متصل شمالی وزیر ستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوارا ، خر تنگی اور مزار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 8 ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2014 کے وسط میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں دہشتگردوں کو ہلاک کیاجاچکا ہے۔