الوقت کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی کی تحصیل پنڈیالی میں چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا جب کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں کی لاشیں پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے 2 مختلف مقامات پر حملے کر کے 9 خاصہ دار اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا۔