:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
تجزیہ

پاکستان کو احتیاط کرنا ہوگی

Wednesday 17 February 2016
پاکستان کو احتیاط کرنا ہوگی

الوقت- سعودی عرب کے شمالی علاقے میں خطے کی اہم ترین اور سب سے بڑی فوجی مشقیں ہورہی ہیں، پاکستان سمیت 20ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں شام کے تنازعہ پر جس طرح سعودی عرب آگئے بڑھ رہا ہے اس سے خطرہ ہے کہ اس خطے میں بڑی طاقتوں کا عمل دخل بھی بڑھ جائیگا جسکے نتیجے میں بقول اسرائیلی وزیر شام کو 3ٹکڑوں میں تقسیم کرنا ہو گا۔ اس وقت شام میں ایران اور روس کی حمایت یافتہ حکومت کیخلاف سعودی عرب اور ترکی کھل کر فوجی اتحاد بنا چکے ہیں۔ سعودی طیارے ترکی میں شام کے حکومتی ٹھکانوں پر حملے کیلئے پر تول رہے ہیں۔ روس اور ایران نے اسکے جواب میں جوابی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔ ان حالات میں پاکستان سمیت 20مسلم ممالک کی افواج سعودی عرب ،میں اپنی بری فضائی اور بحری طاقت کا مظاہرہ تھنڈر آف نارتھ نامی خطے کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں کررہی ہیں جس کا  بظاہرمقصد سعودی عرب پر حملے کی صورت میں یا اسکی حمایت میں کہیں بھی حملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ ظاہر ہے ان مشقوں کا مطلب ایران پر دبائو ڈالنا مقصود ہے جو کھل کر شامی حکومت کی فوجی مدد کر رہا ہے۔ گزشتہ برس کے شروع میں سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرتے ہوئے پاکستان سے فوجی دستے طلب کئے تھے۔ فوج کے واضح موقف اور قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں حکومت کو اس قسم کا تعاون فراہم کرنے سے انکار کرنا پڑا تھا جس پر سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔ اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چند ماہ قبل 35 ملکوں کا فوجی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا تو پاکستان سے مشورہ کئے بغیر اس میں پاکستان کا نام شامل کرلیا گیا۔ حکومت اب تک اس اتحاد کے بارے میں واضح موقف اختیار نہیں کرسکی۔ اسی طرح گزشتہ ماہ سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کیا تو پاکستانی وزیر اعظم اور آرمی چیف نے مل کر دونوں ملکوں میں صلح کروانے کے لئے ریاض اور تہران کا دورہ کیا۔ لیکن سعودی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ بلکہ سعودی وزیر خارجہ نے ایسی ہر کوشش کی ضرورت کو مسترد کردیا تھا۔ یہ کہنا یا تصور کرنا غلط ہوگا کہ سعودی عرب پاکستان پر بھروسہ کرتا ہے۔ چند روز قبل تہران میں سعودی مفادات کے تحفظ کے لئے سوٹزرلینڈ کا انتخاب کیا گیا ہے حالانکہ پاکستان بھی یہ خدمات پیش کرچکا تھا۔

ترکی اور سعودی عرب کے حملوں کی دھمکیاں اوراسکے ساتھ حالیہ فوجی مشقیں خطے کو ایک نئے بحران سے دوچار کرسکتی ہیں لہزا ان فوجی مشقوں میں شریک ممالک خاص کر پاکستان  کو نہایت سوچ سمجھ کر اپنی پالیسی مرتب کرنا ہوگی

 پاکستان کے سعودی عرب اور ایران دونوں مسلم برادر ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کو نہایت محتاط روی کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ ایران کیساتھ اسکے تعلقات میں کوئی بگاڑ نہ آئے کیونکہ اسکا اثر مسلکی بنیادوں پر پاکستان پر بھی پڑ سکتا ہے۔ سب سے بہتر راہ یہ ہے کہ پاکستان ہرممکن سطح پراسلامی ممالک کی تنظیم اور عالمی برادری کیساتھ مل کر ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کیلئے کوشش کرے تاکہ ایران و سعودی عرب کے درمیان براہ راست تصادم کی راہ روکی جا سکے۔ امریکہ روس، برطانیہ اور فرانس اقوام متحدہ کے توسط سے مسئلہ شام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں تو یہ تنازعہ حل ہو سکتا ہے۔ فی الحال پاکستان کو سوچ سمجھ کر نہایت احتیاط سے اپنا دامن بھی جنگ کے شعلوں سے بچانا ہو گا۔


 

ٹیگ :

پاکستان فوجی مشقیں ایران

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے