~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اسلامی جمہوریہ ایران کے نزدیک ایک اہم مسئلہ ہے اور ایران اس پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اور حکام ایک دینی فرض کے طور پر ملت فلسطین کا دفاع کرتے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے فلسطینی ملت کی حمایت کے لئے اسلامی ممالک کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے دفاع کا مسئلہ ایران میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے اور اس سلسلے میں ایران کی تمام جماعتوں اور گروہوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
فلسطینی وفد کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں ملت فلسطین کی حمایت سے متعلق ایرانی قوم کے مواقف اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا ایران، فلسطینی قوم کا سب سے بڑا حامی ہے اور اس نے حالیہ سینتیس برسوں کے دوران فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے۔