~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی کو ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی پیش رفت کرنے میں ناکام رہی ہے۔
منموہن سنگھ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے تعلقات خارجہ پالیسی کا اصل امتحان ہے، مودی سرکار کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں تضاد پایا جاتا ہے۔
سال 2014 میں بھارت کے وزیراعظم کا عہدہ چھوڑنے والے منموہن سنگھ کا کہنا تھا کہ 'منتخب حکومت کے ہاتھ میں یہ ایک موقع ہے کہ وہ ملک کی معیشت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کیے جائیں