~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور کرد ملیشیا نے صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے مرعناز نامی گاؤں کو آزاد کرا لیا ہے یہ گاؤں شام اور ترکی کی سرحد کے قریب واقع شہر اعزاز سے ملا ہوا ہے - اس درمیان شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کردوں کی کامیابیوں کے ساتھ ہی شام کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کرد ملیشیا کے لئے دسیوں ٹرک ہتھیار اور گولہ بارود ارسال کئے ہیں - جبکہ حلب سے اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد بڑی تعداد میں اس علاقے سے فرار کر رہے ہیں ۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حلب کے جنوبی مضافات کے اسّی فیصد سے زائد علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لئے گئے ہیں - ادھر حلب کے شمالی مضافات کے بھی ساٹھ فیصد سے زائد علاقوں کو فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ترکی کی سرحد کے قریب غازی عنتاب کے علاقے کو حلب سے ملانے والی بین الاقوامی شاہراہ پر دس کلومیٹر تک شامی فوج کا کنٹرول ہو گیا ہے-