~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کےسامنے مواقع کے زیرعنوان تہران میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ ایٹمی مذاکرات کا ایک نتیجہ یہ نکلا کہ ایران نے علاقے اور دنیا میں ایرانوفوبیا کے منصوبے کو ناکام بنا دیا- ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے قبل جھوٹے اور غلط طریقے سے ایران کو بین الاقوامی سلامتی کے لئے خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا تھا-
انہوں نے کہا کہ اس غلط انداز میں ایران کی شبیہ بگاڑ کر دشمن اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ہر قسم کے اقدام کا جواز پیش کرتے تھے- انہوں نے کہا ایٹمی معاہدے اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا ایک نتیجہ یہ نکلا کہ دنیا کے سامنے ایران کی خوفناک تصویر پیش کرنے کے منصوبے پر پابندی لگ گئی اور اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک نئے دور کا آغاز کیا-
انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں پہلے پابندیاں کم کی گئیں اور اس کے بعد پابندیاں ختم کر دی گئیں۔