الوقت کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سابق نائب امیرنے اعترافی بیان میں کہاہے طالبان کواسلام کی تعلیمات کادرست اندازہ نہیں، جیل میں آکرقرآن پڑھا توحقیقت کا پتہ چلا۔ کاالعدم تحریک طالبان اور’’را‘‘کا قریبی ساتھ ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے اس کاہاتھ ہے۔ بھارتی اورافغان ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کراتی ہیں،’’را‘‘مہمند ایجنسی میں تحریک طالبان کے عبدالوی کوپیسہ اورتربیت فراہم کرتی ہے۔
دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کے دوران حکیم اللہ محسودسے قریبی تعلق رہا۔ میں اغوا کیلیے لوگوں کو ٹیلی فون پردھمکیاں دیتا تھا۔
پاکستان میں دہشت گردی تحریک طالبان کے ذریعے کی جاتی ہے۔ مہمند ایجنسی کے امیر عبدالولی کے ذریعے پیسے اور تربیت دی جاتی ہے۔
واضح رہے لطیف اللہ محسودکوامریکی فورسزنے 2014ء میں افغانستان سے گرفتارکیا، بعدازں پاکستان کے حوالے کردیا تھا جو سیکیورٹی اداروں کی زیر حرا ست ہے۔