~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عراقی فوج کی آپریشن کمانڈ کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوج اور رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں داعش کا ایک بڑا سرغنہ طارق شبل قرغولی اپنے چالیس ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی فلوجہ کے علاقے بوشجل میں پوری منصوبہ بندی کے بعد انجام پائی۔ اس کارروائی میں داعش کے اڑتیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عراقی فوج کے بیان کے مطابق بوشجل کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج نے بغداد کے نواحی علاقے صوفیہ میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے اور بارودی مواد سے لدی ایک گاڑی کو میزائل کا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اڑتالیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے مرکزی شہر رمادی میں چالیس افراد کی ایک اجتماعی قبر بھی دریافت کی ہے جو داعش دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدامات کا ثبوت ہے۔