~~الوقت نےالاخباریہ ٹی وی چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے لاذقیہ، حلب، دیرالزور ، اور حمص میں کارروائیاں کر کے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے-
حلب کے مضافات میں واقع لیرمون علاقے میں کئی عمارتیں شامی فوج کے کنٹرول میں آگئی ہیں- شامی فوج نے صوبہ ذرعا کے شمالی مضافات میں دو اسٹریٹیجک سڑکوں کو بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے-
شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شمالی حمص اور دیرالزور میں دہشت گردوں کے اسلحوں اور فوجی ساز و سامان تباہ کر دیئے ہیں-
درایں اثنا لبنان کے المنار ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ شہر حمص میں الزہرا محلے میں دو دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں کئی شامی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں اکثر عورتیں اور بچے ہیں- ابھی اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں-