الوقت کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ یونیورسٹی میں قوم پرست رہنما باچا خان کی برسی کے موقع پر مشاعرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد موجود تھی کہ اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔ سیکیورٹی فورسز نے چارسدہ یونیورسٹی کا محاصرہ کر لیا ہے جب کہ جامعہ کے اندر فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں یونیورسٹی کے متعدد پروفیسروں سمیت 25 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ 4 دہشتگرد بھی آپریشن میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چارسدہ یونی ورسٹی میں حملے کے بعد پاک فوج کے دستے پہنچ گئے ہیں جب کہ یونی ورسٹی سے طلبہ کو بحفاظت باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔