الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے پیر کی رات کو یمن کے صعدہ، الجوف، حجہ، عمران، تعز، مآرب اور البیضا صوبوں پر بمباری کرکے متعدد گھروں اور بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا۔ اطلاعات کے مطابق شمال اور جنوب میں واقع صعدہ اور تعز صوبوں میں سعودی حملوں کے نتیجے میں کم سے کم تین یمنی شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ جنوب میں اب اور تعز صوبوں کے درمیان واقع اصل شاہراہ بھی سعودی حملوں میں تباہ ہوگئی ہے۔ شمالی صوبہ الجوف کے الغیل اور مغربی صوبہ عمران کے بیت القحوم علاقے بھی سعودی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے وسطی صوبہ مآرب کے علاقے صرواح اور جنوبی صوبہ البیضا کے علاقے قیفہ پر بھی بمباری کی ہے۔