~~ بغداد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ہاؤس میں انجمن احباب فارسی زبان و ادب کا افتتاح ہوا۔
اس افتتاحی تقریب میں عراق میں ایران کے کلچرل اتاشی، دیگر ایرانی سفارتکاروں اورمشہد کی فردوسی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کو فارسی زبان سیکھانے والے بین الاقوامی مرکز کے سربراہ احسان قبول نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب میں بغداد، اہلبیت، امام جواد (ع)، کربلا اور کوفہ یونیورسٹیوں کے فارسی شعبے کے اساتذہ اور فارسی زبان کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبا کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ل اتاشی نے ایران اور عراق کے قدیم ثقافتی اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات انتہائی قدیم اور مستحکم ہیں۔
مشہد کی فردوسی یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبا کو فارسی زبان کی تعلیم دینے والے بین الاقوامی مرکز کے سربراہ احسان قبول نے بھی پوری دنیا میں فارسی زبان و ادب کی تعلیم کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا کے گوشہ و کنار میں لوگ فارسی زبان و ادب میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔