الوقت کی رپورٹ کےمطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کے حصول سے متعلق قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھرمیں 2159 دہشت گرد ہلاک اور 1724 گرفتارہوئے جب کہ 332 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، خصوصی عدالتوں کو دہشت گردی کے 148 مقدمات منتقل کئے گئے، کالعدم تنظیموں کو روکنے کیلئے فورتھ شیڈول کے تحت 2052 افراد کی نقل وحرکت محدود کی گئی جب کہ سندھ ،پنجاب،خیبرپختونخواہ میں 182 مشکوک مدارس بند کئے گئے اوردہشت گردوں کے 933 یوآرایلزاور10 ویب سائیٹس بند کی گئیں تاہم گلگت بلتستان ،فاٹا ، کشمیراوربلوچستان میں 3 سال کے دوران 979 دہشت گرد مارے گئے۔