الوقت کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران قاضی خلیل نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کے حوالے سے بھارت کی فراہم کردہ معلومات کو اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا ہے، دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں جن کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے.
پاک ۔ ہند خارجہ سیکریٹریز کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے خارجہ سیکریٹریز کے درمیان مذاکرات کے لیے کسی تاریخ کا تعین نہیں ہوا تھا اور اس حوالے سے تاریخ طے کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی زیر صدارت عسکری اور سیاسی قیادت کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی تھی۔