الوقت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے جارف علاقے پر حملہ کر کے کم از کم 25 شہریوں کو شہید کر دیا ۔ شہید ہونے والوں میں متعدد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں یمن کے دسیوں شہری زخمی ہوئے ۔
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی یمن میں واقع صوبے لحج کے کرش سٹی کے نجد علاقے اور یمن کے مرکز میں واقع ذمار صوبے کے ضوران انس سٹی پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے مغربی یمن میں واقع صوبہ الحدیدہ میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ تعز میں دہشت گردوں کے جمع ہونے کے مقام پر حملہ کیا ہے۔ یمن کے فوجیوں نے صوبہ جیزان میں الرمضہ فوجی چیک پوسٹ میں دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔