الوقت کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےبھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ پر دہشت گردوں سے متعلق دی گئی معلومات پر مؤثراقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم بھارت کو بھی ان قدامات کے لیے پاکستان کو کچھ وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو معلومات پاکستان کو فراہم کی گئی ہیں ان پر فوری طور پر کوئی نتیجہ نہیں نکلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق تفصیلات موصول ہونے کی تصدیق کی تھی جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔