الوقت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں خطے کی صورتحال سعودی ایران کشیدگی اور مشرق وسطی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب اور ایران میں تنازعہ مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ مسلم ممالک کو کشیدگی دور کرانے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
سعودی وزیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کے معاملات زیر بحث آئے۔
سعودی وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتوں کے بعد وطن روانہ ہو گئے ہیں۔