الوقت کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں قیام امن اور مفاہمتی عمل کے لیے چار ملکی کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کو اہمیت دیتا ہے ۔ افغانستان میں پائیدار قیام امن چاہتے ہیں ۔ افغان امن کے لیے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں ۔ چار فریقی مذاکرات کا مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنا اور مصالحتی عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے ۔ طالبان کو مذاکرات کے لیے لچک دکھانا ہوگی ۔
اجلاس میں پاکستان ، چین ، امریکا اور افغانستان کے اعلیٰ حکام شریک ہیں