~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بر سر پیکار عراق کی مشترکہ کمانڈ کے ترجمان محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے صوبہ انبار کے شہر بروانا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں داعش کے کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی کا نائب کمانڈر نصیر محمد العبیدی بھی شامل ہے۔
محمد ابراہیم کے مطابق نصیر محمد ال عبیدی سابق صدر صدام حسین کے اسپیشل فورسز ری پبلکن گارڈز میں بریگیڈ کمانڈر رہ چکا ہے تاہم عراق پر قبضے کے بعد اتحادی فوج نے اسے گرفتار کرکے ابوغریب جیل میں قید کردیا تھا جہاں سے اسےفرارکرایا گیا تھا۔