~~الوقت کی رپورٹ کے مطابق سیرت کونسل کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلیے بنائی جانے والی عالمی تنظیم او آئی سی سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا نہیں کر سکتی تو اسے سرے سے ہی ختم کر دیا جائے۔ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، کیمونزم کے خاتمے کے بعد دہشت گردی کا ’’ہوا‘‘ کھڑا کر کے اسلام اور دہشت گردی کا ناطہ جوڑا گیا۔
جے یو آئی (ف)کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہر مذہب کے پیروکاروں سے رواداری واجب ہے، ان کا اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔