الوقت کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مختلف شہروں سے خبر دی ہے کہ قم، مشہد مقدس ، تہران ، اصفہان کرمان، یزد، قزوین ، سمنان، اہواز اور ملک کے دیگر شہروں کی سبھی دینی درسگاہوں کے اساتذہ اور طلاب نے اتوار کو اپنے دروس کی تعطیل کر کے سعودی حکومت کے ذریعے آیت اللہ شیخ باقر نمر کو موت کی سزا دینے پر شدید احتجاج کیا ہے- پورے ایران کے علما اور طلاب نے اپنے مظاہروں اور اجتماعات کے دوران امریکا مردہ باد، آل سعود مردہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بہیمانہ طریقے سے شہید کرنے پر سعودی حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
مظاہرین نے سعودی حکومت کے اس شرمناک اور غیرانسانی اقدام پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ، عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے کہا کہ وہ فوری طور پر آل سعود کے وحشیانہ اقدام کا جواب دیں۔