الوقت کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا )کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت دفتر کے باہر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔
حکام نے اب تک بیس سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جبکہہمارے ذرائع کے مطابق25 افراد جاں بحق اور 35سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم اور اس ملک کی سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے مردان دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے۔ تاہم عموما طالبان اور اس سے وابستہ دہشت گرد گروہ اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔