الوقت کی رپورٹ کے
مطابق ایوان صنعت و تجارت میں 39ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئےپاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ہم
نے ملک کے 3 بڑے چیلنجز پر کام کرنے کی ٹھانی، جن میں سب سے بڑا مسئلہ لوڈشیڈنگ کا
تھا۔
انہوں نے کہا کہ تین
سال پہلے 18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی تاہم اب بجلی کی صورتحال بتدریج
کئی گنا بہتر ہے اور ملک میں بڑی تیزی سے پاور پلانٹس لگ رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی اور
کراچی آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک سے
دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں، جبکہ ملک بالخصوص
کراچی کے حالات 3 سال پہلے والے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ
کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے ہی مشکل فیصلہ کیا تھا، لوگوں کی
یادداشتیں تھوڑی سی کمزور ہوتی ہیں لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ ستمبر 2014 میں
اتفاق رائے سے کراچی آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا.
وزیراعظم نے اس عزم
کا اظہار کیا کہ کراچی آپریشن کو درمیان میں نہیں چھوڑیں گے اور اسے مکمل کرکے دم
لیں گے۔