الوقت کی رپورٹ کے مطابق
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی
نے سنیچر کو تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور دنیا ، امن کو جنگ
کی تیاری کے لئے ایک موقع کی نگاہ سے دیکھتی ہے-
بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی
نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ طاقتور ملکوں کی منطق میں ، امن کی کوئی حیثیت نہیں
ہے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے قوانین کمزور
ملکوں پر طاقتور ملکوں کی جارحیت روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ آج سعودی عرب اپنے اندر طاقت محسوس کر رہا ہے اور اس
نے بلا کسی واضح دلیل اور علت کے یمن پر حملہ کر دیا ہے جو صرف طاقت کے احساس کا نتیجہ
ہے- بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ عراق کا شمالی پڑوسی بھی خود کو طاقتور سمجھنے
لگا ہے اور اس نے عراق کے بیچ و بیچ اپنے فوجی تعینات کر دیئے ہیں ، امریکہ بھی خود
کو طاقتور سمجھتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہر روز پاکستان پر حملے کرتا ہے اور عراق
پر قبضہ کر لیتا ہے اور جب صیہونی حکومت کو اپنی طاقت کا احساس ہوتا ہے تو وہ غزہ اور
لبنان پر حملہ کرتی ہے اور شام کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر لیتی ہے-