الوقت کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرڈاکٹر حسن روحانی نے نائیجیریا میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پرجس میں کئی بے گناہ افراد شھیداور زخمی ہوئے ہیں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل چاہے وہ سنی ہو یا شیعہ قابل قبول نہیں ہے۔
ڈاکٹر روحانی نے نائیجیریا کے صدر سے اپنی ٹیلی فونک گفتگو اور ایرانی وزات خارجہ کی طرف سے انجام دیئے گئے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ضروری امر یہ ہے کہ نائیجیریا کی حکومت فوری طور پراس دلخراش سانحے کے تمام پہلوؤوں کو سامنے لائے اور اس طرح کے واقعات کو دہرائے نہ جانے کے حوالے سے عملی اقدامات انجام دے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس واقعے سے متاثرہ تمام افراد بالخصوص نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزاکی کے فوری علاج پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے پر آمادہ ہے