:: الوقت ::

ہمارا انتخاب

خبر

زیادہ دیکھی جانے والی خبریں

ڈاکومینٹس

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت

صیہونی حکومت اپنے زوال کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے اور ہرآنے والا دن اس غاصب اور غیر قانونی حکومت کو سیاسی تنہائیوں کی طرف دھکیل رہا ہے
اسلامی تحریکیں

اسلامی تحریکیں

ماضی اور حال کی اسلامی تحریکوں کا اگر گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جہاں قیادت بابصیرت اور اپنے اھداف میں مخلص تھی وہاں کامیابیاں نصیب ہوئیں اور قربانیاں رنگ لائیں اور جہاں قیادت ۔۔
وهابیت

وهابیت

برطانوی سامراج کا لگایا یہ درخت ایک شجر سایہ دار میں تبدیل ہوکر طالبان،داعش،النصرہ۔الشباب اور بوکوحرام کی صورت میں اسلام اور مسلمانوں کو کھوکھلا کرنے میں پیش پیش ہے ۔
طالبان

طالبان

اسلام اور افغانستان کی آذادی کے نام پر وجود میں آنے والا یہ گروہ پاکستان اور افغانستان کے لئے ایک ایسے ناسور میں بدل گیا ہے جو نہ صرف اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے بلکہ اس کے وجود سے خطے کی اسلامی قوتوں کو بھی شدید نقصان
استقامتی محاز

استقامتی محاز

حزب اللہ کے جانثاروں نے اپنی لہو رنگ جد و جہد سے غاصب صیہونی حکومت کو ایسی شکست دی ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن مکمل طور پر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے اور استقامتی اور مقاومتی محاز
یمن

یمن

یمن کیجمہوری تحریک نے آل سعود سمیت خطوں کی دیگر بادشاہتوں کو نئے چیلنجوں سے دوچار کردیا ہے۔سعودی جارحیت آل سعود کے لئے ایک دلدل ثابت ہوگی۔
پاکستان

پاکستان

امریکی مداخلتوں کا شکار یہ ملک آج اس مرحلہ پر پہنچ گیا ہے کہ امریکہ کے علاوہ خطے کے بعض عرب ممالک بھی اسے اپنا مطیع و فرماندار بنانا چاہتے ہیں
داعش

داعش

سی آئی اے اور موساد کی مشترکہ کوششوں سے لگایا گیا یہ پودا جسے آل سعود کے خزانوں سے پالا پوساگیا اب عالم اسلام کے ساتھ ساتھ اپنے بنانے والوں کے لئے بھی خطرہ۔۔۔۔
alwaght.net
رپورٹ

آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر حملہ

Monday 14 December 2015
آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر حملہ

الوقت- نائیجیریا میں معروف شیعہ عالم دین کے گھر پر فوج کے حملے اور بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نائیجیریا میں رونما ہونے والےواقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے نائیجیریا کے وزیر خارجہ جیفری اونی ایما سے بات چیت کرتے ہوئے زاریا شہر کے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ وزیر خارجہ نے حکومت نائیجیریا سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر کو ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزاکی کے گھر پر حملہ کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔اس سے پہلے ہفتے کے روز نائیجیریا کی فوج نے ملک کے شیعہ آبادی والے شہر زاریا میں واقع امام بارگاہ حسینیہ بقیۃ اللہ پر اس وقت حملہ کردیا تھا جب وہاں مجلس عزا ہورہی تھی۔ اس حملے میں اب تک پچاس افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے زاریا میں پیش آنے والے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ نائیجیریا کی حکومت تشدد اور طاقت کے استعمال سے گریز کر تے ہوئے صورتحال کی بہتری اور مسلمانوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات انجام دے گی۔ نائیجیریا کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ اس ملک کے اعلی حکام کے درمیان صلاح ومشورے کے نتیجے میں زاریا کے علاقے میں صورتحال بہت جلد پرسکون ہوجائے گی اور تشدد اور جھڑپوں کا سلسلہ بھی بند ہوجائے گا۔

 

ادھرنائیجیریا کے شمالی شہر کانو میں لوگوں نے زاریا شہر میں نہتے شیعوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے اتوار کو زاریا میں نائیجیریائی فوج کی جارحیت اور شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی اور نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی حمایت کا اعلان کیا۔

نائیجیریا کے شمالی شہر زاریا میں اتوار کے روز معروف شیعہ عالم دین کے گھر پر فوج کے حملے میں بہت سے افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں آیت اللہ زکزاکی کی اہلیہ، بیٹے اور نائب شامل ہیں جبکہ آیت اللہ زکزاکی کی شہادت کے بارے میں متضاد خبریں موصول ہوئی ہیں۔

نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے ترجمان ابراہیم موسی نے کہا ہے کہ آیت اللہ زکزاکی کا گھر تباہ کردیا گیا ہے اور آیت اللہ زکزاکی کے نائب اور اس تحریک کے سیکورٹی شعبے کے انچارج بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں لیکن یہ پتہ نہیں کہ آیت اللہ زکزاکی اور ان کے عزیزوں کو فوج نے کہاں منتقل کردیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تحریک اسلامی کے سیکڑوں حامی ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کے لئے ہفتے کے روز زاریا شہر میں جمع ہوئے تھے۔ اس اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد حد سے زیادہ تھی اور اسی موقع پر نائیجیریائی فوج کے سربراہ توکور بوراتائی فوجی قافلے کے ساتھ زاریا شہر کا دورہ کر رہے تھے۔ فوج کے ترجمان ثانی عثمان کا دعوی ہے کہ آیت اللہ زکزاکی کے حامیوں نے بوراتائی کے قافلے پر حملہ کیا اور پھر فوج کو جوابی کارروائی کرنی پڑی۔

ادھر تحریک اسلامی کے ترجمان ابراہیم موسی کا کہنا ہے کہ فوج نے بلا جواز شیعہ مسلمانوں پر فائرنگ کی اور سیکڑوں افراد کو زخمی اور گرفتار بھی کرلیا۔ فوج کا یہ بھی دعوی ہے کہ تحریک اسلامی کے حامیوں نے زاریا شہر کی سڑکوں پر نکل کر فوجی سربراہ بوراتائی کے قافلے کا راستہ روکا نیز وہ بوراتائی اور دیگر اہم فوجی عہدیداروں کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ تحریک اسلامی کے حامی اور عینی شاہدین فوج کے اس دعوے کی تردید کرتے ہیں۔

دریں اثنا نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ کے حامی اور عالم دین محمد ثالث نے زاریا شہر میں ہونے والے شیعوں کے قتل عام کو امریکا اور صیہونی حکومت کی سازش کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے العالم ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زاریا شہر میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں لاکھوں شیعہ مسلمانوں کی شرکت سے نائیجیریا میں مغرب سے وابستہ بعض حلقوں میں وحشت پھیل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران زاریا شہر میں آیت اللہ زکزاکی کے گھر اور شیعوں پرہونے والے نائیجیریائی فوج کے حملوں کی وجہ نائیجیریا میں شیعوں کے اتحاد اور ان کی طاقت سے فوج کا وحشت زدہ ہونا ہے۔

نائیجیریا کے عوام اور عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ زاریا شہر میں ہونے والے شیعوں کے قتل عام کے پیچھے امریکا اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے۔ زاریا شہر میں ہونے والے فوج کے خونریز حملوں کے ایک عینی شاہد یوسف حمزہ نے کہا ہے کہ جس جگہ بھی شیعوں کا خون ہوتا ہے وہاں امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کا خفیہ ہاتھ نظر آتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سنہ دوہزار چودہ میں بھی نائیجیریا کے شمال میں یوم قدس کی مناسبت سے ہونے والی عظیم ریلی پر فوج نے فائرنگ کردی تھی۔ فوج کی اس فائرنگ میں آیت اللہ زکزاکی کے تین بیٹے شہید ہوگئے تھے۔

 

ٹیگ :

نظریات
نام :
ایمیل آئی ڈی :
* ٹیکس :
سینڈ

Gallery

تصویر

فلم

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے

شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے، کیمرے کی نظر سے