الوقت کی رپورٹ کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب نائیجیریا کے چیف آف آرمی اسٹاف کا قافلہ ، زاریا شہر کی ایک امام بارگاہ کے پاس سے گذر رہا تھا-
تفصیلات کے مطابق جس وقت یہ قافلہ گذر رہا تھا اس وقت امام بارگاہ میں ملک کے معروف شیعہ مذہبی رہنما آیت اللہ زکزکی حالیہ دنوں میں بوکو حرام کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس سے خطاب کر رہے تھے- خبروں کے مطابق مجمع کے بیچ سے گذرنے کی کوشش کے دوران ، شیعہ مسلمانوں نے آرمی چیف کے قافلے کو روک دیا جس کے بعد فوجیوں نے ان پر فائرنگ کر دی- اس فائرنگ میں سات افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے تاہم ابھی مرنے والوں کی صحیح تعداد کا پتہ نہیں ہے-
گذشتہ برس یوم قدس کے موقع پر بھی فوج نے شیعہ مسلمانوں پر حملہ کیا تھا جس کے بعد اس ملک میں شیعہ مسلمانوں پر فوج کا یہ دوسرا حملہ ہے - زاریا شہر، نائجیریا کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اسے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں کا مرکز سمجھا جاتا ہے -