الوقت نے کابل کے کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فریدون عبیدی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے گیسٹ ہاؤس پر جمعے کو رات گئے حملہ کیا، تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا .
عبیدی کے مطابق واقعے میں 2 ہسپانوی اور 4 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے .
اسپین حکومت نے بھی کابل میں ہسپانوی سفارت خانے کے قریب ہونے والے حملے میں 2 ہسپانوی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کا ہدف غیر ملکیوں کا ایک گیسٹ ہاؤس تھا .
واضح رہے کہ رواں ہفتے افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کے ہوائی اڈے پر بھی طالبان نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے تھے .