الوقت کی رپورٹ کے مطابق آج اسلامی جمہوریہ ایران اور مختلف ملکوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے روز شہادت کی مناسبت سے سوگ منایا جارہا ہے۔
ایران کے مشرقی شہر مشہد مقدس میں اس وقت ڈھائی ملین سے زائد زائرین کا مجمع ہے جو ایران کے مختلف علاقوں اور دیگر ملکوں سے ایران آیا ہے۔ مشہد مقدس کے ساتھ ساتھ دیگر مقدس شہروں میں روضہ ھاے مقدسہ میں عزاداری کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں افراد اپنے امام فرزند رسول حضرت رضا علیہ السلام کا سوگ منانا رہے ہیں۔
ایران کے چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں کی مسجدوں، امام بارگاھوں اور علماء اور مراجع کرام کے گھروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ رات سے شروع ہوا تھا۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مقدس میں گذشتہ رات سے مرثیہ و نوحہ خوانی کا آغاز ہوا جس میں شعرا کرام،مقررین اور ذاکرین نے اھل بیت عصمت و طہارت کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام عباسی حکمران مامون کی سازش سے زہریلے انگور کھانے سے شہید ہوئے تھے۔ مشہد مقدس میں آپ کا روضہ ملجاء خلائق ہے۔
الوقت غم و اندوہ کے اس موقع پرحضرت امام زمانہ (عج) اور تمام مسلمانوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔